دریائے ستلج کے سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک بھارتی شہری پاکستان پہنچ گیا
قصور(مانیٹرنگ ڈیسک)دریائے ستلج کے سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک بھارتی شہری پاکستان پہنچ گیا۔پولیس کے مطابق بھارتی شہری سماعت اور گویائی کی قوت سے محروم ہے جسے ایدھی سینٹر منتقل کردیا گیا ۔پولیس تحفظ مرکز قصور کے مطابق انہیں ایک گمشدہ گونگا اور بہرہ آدمی ملا ہیجو اپنا نام و پتا بتانے سے قاصر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص نے اشاروں میں بتایا کہ وہ بھارتی شہری ہے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستان آیا ہے۔ حکام کی جانب سے گمشدہ شخص کو تن ڈھانپنے کے لیے کپڑے دیے گئے ہیں اور کھانا بھی کھلایا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


