کوئٹہ پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کرلی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے سول لائن مدد گار تھانے میں پولیس کانسٹیبل نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس کانسٹیبل چوہدری غلام مصطفیٰ ولد چوہدری ذاکر حسین جٹ جو میاں چنوں کا رہائشی تھا نے سرکاری اسلحہ سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments