آصف زرداری نےقدوس بزنجو کو کراچی میں کوئی بنگلہ گفٹ نہیں دیا،یو ٹیوبرکےخلاف مقدمہ دائرکیاجاے گا،علی حسن زھری

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنماعلی حسن زھری نے کہا آصف زرداری نےقدوس بزنجو کو کراچی میں کوئی بنگلہ گفٹ نہیں دیا،یو ٹیوبرکےخلاف مقدمہ دائرکیاجاے گا،علی حسن زھری نے ایک بیان میں کہا کہ بلوجستان میں ایک یو ٹیوب چینل کی جانب سے چلنے والی یہ خبر کہ آصف علی زرداری صاحب نے چیف منسٹر بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو کراچی ڈیفنس میں ایک بنگلہ گفٹ کیا ہے – اس خبر کی سختی سے تردید کر تے ہیں اور متعلقہ چینل پر پچاس لاکھ حرجانےکا دعویٰ بھی دائر کریں گے۔ علی حسن نے مزیدکہا کہ انکی معلومات کے مطابق چیف منسٹر بلوچستان کراچی ڈیفینس میں کرائے پر رہیتے ہیں جسکی تفصیل حکومت بلوچستان کے ترجمان سے بھی لی جاسکتی ھے۔ مزید صدر آصف علی زرداری نے کبھی بھی چیف منسٹر بلوچستان مسٹر عبدالقدُس بزنجو کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت نہیں دی دونوں خاندانوں کے آباؤآجداد سے گہرے مراسم ہیں جس بنا پر بزنجو صاحب نے خود صدر زرداری سے پی پی پی میں شمولیت کا اردہ ظاھر کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں