کراچی ، کورنگی میں کارخانے کی چھت منہدم ، 11 افراد ملبے تلے دب گئے

کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی میں کارخانے کی چھت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں11 افراد زخمی ہوگئے۔ کورنگی میں چھت گرنے کا واقعہ پی این ٹی کالونی کے قریب پیش آیا۔چھت گرنے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ریسکیو حکام کے مطابق ملبے میں دبنے والے تمام 11 افراد کو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔اتوار کی وجہ سے معمول سے کم افراد کارخانے میں موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں