روس، سمندری طوفان کے باعث حادثات، 10 افراد ہلاک ،76 زخمی
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس میں سمندری طوفان کے باعث حادثات میں10افراد ہلاک اور76افراد زخمی ہوگئے۔روس کے دارالحکومت ماسکو سے چھ سوکلومیٹردوروسطی علاقوں میں طوفانی ہوائیں اور موسلادھاربارش سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا۔ مختلف حادثات میں تین بچوں سمیت10 افراد ہلاک اور 76زخمی ہوگئے،طوفانی ہواؤں کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، کئی گاڑیاں دب گئیں۔بجلی کے تارگرنے سے ایک لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوئے،پچاس سے زائد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔یوشکراولا شہرکے میئرییوگینی مسلوف نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے ماری ایل میں ہلاکتیں ہوئیں اورشہری زخمی ہوئے۔
Load/Hide Comments


