صحبت پور، پانی کے جوہڑوں پر مچھروں کی بہتات، ملیریا پھیلنے لگا
صحبت پور(مانیٹرنگ ڈیسک)برسات تو رک گئی مچھروں اور حبس نے انتہا کردی ۔مچھر مار اسپرے کیا جائے ضلع میں ملیریا بخار پھیلنے لگا ۔پہنور سنہڑی مانجھی پور سمیت تمام تحصیل آفس میں برساتی پانی جوہڑوں میں تبدیل ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کی اپیل ۔رپورٹ کے مطابق صحبت پور ضلع کی تحصیلوں جن میں پہنور سنہڑی، مانجھی پور، حیردین فرید آباد اور سب تحصیل سعید آباد میں تمام سرکاری دفاتر میں برساتی پانی جمع ہونے کے وجہ سے جوہڑ میں تبدیل ہو گیا ہے شدید بد بو کی وجہ سے مچھروں اور حبس پیدا ہو گیا ہے مچھروں کی بہتات کی وجہ سے صحبت پور ضلع بھر میں ملیریا بخار نے وبائی شکل اختیار کر لی ہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر صحبت پور سے اپیل کی ہے کہ صحبت پور سمیت ضلع بھر میں مچھر مار اسپرے مہم شروع کرنے کے لئے محکمہ صحت کو فوری احکامات جاری کریں اور ضلع کے تمام تحصیل آفسز سے فوری برساتی پانی نکالنے کے احکامات جاری کریں ۔


