کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات اور الیکشن ایکٹ 2017ءجلد نافذ کیا جائے، بریکنگ بیریئرز وومنز
کوئٹہ (این این آئی) بریکنگ بیریئرز وومنز کی رہنماﺅں نے کہا ہے کہ سی پی آئی نیٹ ورک کی ملک بھر میں 204 ممبرتنظیمیں ہیں جو پسماندہ طبقات بشمول خواتین ، معذور افراد اور خواجہ سراءافراد کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور انکی آواز کو مختلف ایوانوں تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کوئٹہ میں جلد بلدیاتی انتخابات اور الیکشن ایکٹ2017ءنافذ کیا جائے۔ یہ بات صدف اجمل، کرامت اللہ ، ثناءدرانی ،رفعت پرویز ، صائمہ سمیع اللہ یوسفزئی نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بریکنگ بیریئرزوو من پچھلے کئی بر سوں سے صو بے میں خو ا تین افر اد با ہم معذ و ر ی اور خو ا جہ سرا ءافر اد کے حقوق کے لئے کا م کر تی آ ر ہی ہے اور سی آ ئی پی نیٹ ورک کی حیثیت سے خو ا تین معذ ور افر اد اور خو ا جہ سرا ءافراد کے سیا سی عمل میں شمو لیت کے حو ا لے سے اپنی کو شش جا ری ر کھے ہو ئے ہےں۔ انہوں نے کہاکہ بر یکنگ بیر یئرز وومن نے کو ئٹہ کی خو ا تین اور با ہم معذ وری کے لئے شعور اور آ گا ہی کے سیشن منعقد کر و ائے متعلقہ علا قوں کی کو نسلر ز بھی ان سیشن کا حصہ بنے تا کہ وہ نا صر ف ان کے مسائل کو سنیں بلکہ ان کی رہنما ئی بھی کرسکیں۔ انہوں نے مطا لبہ کیا ہے کہ کوئٹہ میں جلد ا ز جلد بلد یا تی انتخا با ت کر و ائے جا ئیں ،خو اتین پو لنگ ایجنٹس اور پر یز ائنڈ نگ آ فیسر ز کی حفا ظت کے لئے خصو صی انتظا ما ت کئے جا ئیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن ایکٹ 2017نافذ کیا جائے اور تمام شکوں جن میں خواتین ، معذور، افراد اور خواجہ سراءافراد کے تحفظ کا ذکر ہے ان پر عمل در آمد کیا جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نادرا خواجہ سراءافراد کے شناختی کارڈ بنوانے میں درپیش مسائل اور مشکلات دور کریں ، انتخابی حلقوں میں ان علاقوں کی نشاہدی کی جائے ۔


