وندر،زہریلے سانپ کے ڈسنے سے کمسن بچہ جاں بحق ہوگئے
وندر (یو این اے) زہریلے سانپ کے ڈسنے سے کمسن بچہ جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونمیانی وندر کے پہاڑی علاقے سسی پنوں کے قریب واقع احمد باکھڑا گوٹھ کے رہائشی اللہ داد باکھڑا کے کمسن بیٹے علی محمد باکھڑا جس کی عمر 8 سال بتائی جاتی ہے اور وہ جماعت آٹھویں کا طالب علم تھا کو زہریلے سانپ نے اچانک ڈس لیا جس کو وندر کے سرکاری ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد کراچی ریفر کر دیا گیا۔ جہاں پر وہ جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث جانبر نہ ہو سکا۔ اور کراچی کے ہسپتال میں چل بسا جس کے جسد خاکی کو گزشتہ روز اس کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ واضع رہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث تحصیل سونمیانی وندر کے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں زہریلے سانپ اور بچھو بڑی تعداد میں نکل آئے ہیں اور سرکاری ہسپتالوں میں سانپ کے ڈسنے کے انجیکشن ناپید ہونے کی وجہ سے زہریلے سانپ کے ڈسنے سے متاثر ہونے والے افراد کو حب اور کراچی ریفر کیا جاتا ہے جن میں سے بیشتر جسم میں زہر پھیلنے کے باعث زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں جس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی و سماجی حلقوں نے حکومت بلوچستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ برسات کے موسم میں نکلنے والے زہریلے سانپ اور بچھو کے ڈسنے سے متاثر ہونے والے افراد کو بروقت سانپ کے انجیکشن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے تاکہ انسانی زندگیوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔


