سی پی این ای کا انٹرنیشنل ریلیشنزکمیٹی برائے سال 2023-24 کی تشکیل کا اعلان

کراچی (صباح نیوز) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای ) کے صدر ارشاد احمد عارف نے سال 2023-24 کے لئے انٹرنیشنل ریلیشنز کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کردیا۔ سی پی این ای کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انٹرنیشنل ریلیشنز کمیٹی کاچیئرمین طاہر فاروق (روزنامہ اتحاد پشاور) اور ڈپٹی چیئرمین عامر محمود (ماہنامہ کرن گروپ کراچی)کو مقرر کیا گیا جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میںانور ساجدی (روزنامہ انتخاب کوئٹہ)، اعجاز الحق (روزنامہ ایکسپریس کراچی)،اکرام سہگل(ماہنامہ ڈیفنس جرنل کراچی) ،یوسف نظامی (ڈیلی پاکستان ٹو ڈے لاہور)،کاظم خان (ڈیلی ٹائمز لاہور)، سردار خان نیازی(روزنامہ پاکستان اسلام آباد)، عبدالرحمن منگریو (روزنامہ انڈس پوسٹ کراچی)،احمد شفیق (ماہنامہ ہاسپٹلیٹی لاہور)اوریحییٰ خان سدوزئی(ڈیلی لیڈ پاکستان اسلام آباد) شامل ہیں۔یہ کمیٹی سی پی این ای کے رکن ایڈیٹرز اور ملکی و بین الاقوامی ایڈیٹرز اور صحافتی تنظیموں کے درمیان دوستانہ تعلقات کا فروغ یقینی بنائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں