پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرائے بڑھ گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے۔مسافروں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا ۔ایک مسافر نے بتایا کہ لاہور سے کراچی کا کرایہ 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 5 ہزار 8 سو کر دیا گیا ۔لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 1900 جبکہ پشاور کا 2 ہزار سے 22 سو روپے کر دیا گیا۔لاہور سے کوئٹہ کا کرایہ 35 سو روپے سے بڑھا کر 42 سو روپے کر دیا گیا۔مسافر کا کہنا ہے کہ لاہور سے مری کا کرایہ 2 ہزار روپے سے بڑھا کر 2200 روپے کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں