طلال چوہدری کو نااہلی کی سزا ثابت قدمی سے کاٹنے پر مبارک باد دیتا ہوں، شہباز شریف

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائد اورسابق وزیر اعظم میاں محمد نوا ز شریف نے کہا ہے طلال چوہدری کو توہین عدالت میں ناحق 5 سالہ نااہلی کی سزا ثابت قدمی سے کاٹنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ جھوٹے مقدمات، سزاں، نااہلیوں اور ہر طرح کے ظلم کو میں نے اور میرے ساتھیوں نے تو صبر و استقامت سے برداشت کر لیا مگر ناانصافی پر مبنی ان فیصلوں کی سزا پاکستان نے بھگتی۔ ان خیالات کااظہار میاں نوازشریف نے بدھ کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ 2017 کے پھلتے پھولتے پاکستان کو جبر اور ناانصافی کے ان فیصلوں نے 2022 تک اس نہج تک پہنچا دیا کہ غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئی۔ اگر اللہ تعالی نے مسلم لیگ (ن) کو دوبارہ موقع دیا تو 2017 سے بھی بہتر پاکستان بنائیں گے۔ انشااللہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں