خضدار،لیویزکی کا رروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد، ملزم گرفتار
خضدار ( آئی این پی )بلو چستان کے ضلع خضدار میں لیویزفورس کی کا میاب کا رروائی میں گاڑی سے تین من چرس برآمد کر کے ایک ملزم کوگرفتار کر لیا گیا ہے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خضدار میں خفیہ اطلا ع ملنے پر لیویز چیک پوسٹ پر لیویز ٹیم نےناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی اور اس دوران ایک کرولا گاڑی ڈرائیور نے ناکہ توڑ کر فرار ہونے کی کو شش کی جس پر لیویز فورس نے ان کا پیچھا کر کے گاڑی قبضے میں لیکر تلاشی لینے پر گاڑی میں بنا ئے گئے خفیہ خانوں سے تقریبا 120 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد کرکے ملزم عبدالواحد ولد اللہ بخش کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
Load/Hide Comments


