توشہ خانہ فوجداری کیس، عمران خان نے حق دفاع ختم کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے حق دفاع ختم کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔درخواست میں ٹرائل کورٹ کا گزشتہ روزکا آرڈرکالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی۔ استدعا کی گئی کہ ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قراردے کرحق دفاع بحال کیا جائے۔ گزشتہ روز عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کرتے ہوئے ان کے تمام گواہوں کو غیرمتعلقہ قرار دینے کی الیکشن کمیشن کی استدعا منظورکرلی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں