سکھر، دیور نے غیرت کے نام پر بھابھی اور رشتہ دار کو قتل کردیا

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)سکھر میں دیور نے غیرت کے نام پر بھابھی اور رشتہ دار کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق صالح پٹ میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیور نے ناجائز تعلقات کے الزام میں بھابھی اور رشتہ دار کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں