اڈیالہ جیل سے رہا ہونیوالے شہریار آفریدی کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

روالپنڈی (انتخاب نیوز) پنجاب پولیس نے اڈیالہ جیل سے رہائی پانے والے شہریار آفریدی کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے حمکم پر شہر آفریدی کو گرفتار کیا۔ شہریار آفریدی کے وکیل چودھری اشتیاق نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہریار آفریدی کو جیل سے نکلتے ہی گرفتار کرلیا گیا، بات بھی نہیں کرنے دی گئی، چودھری اشتیاق نے کہا کہ حفاظتی ضمانت منظور ہونے کے باوجود شہریار آفریدی کو گرفتار کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں