افغانستان کا ایران میں افغان مزدوروں کے قتل کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ
کابل:افغان وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک وفد متنازعہ امور پر تبادلہ خیال کے لیے جلد ایران جائے گا۔ یہ وفد ایران میں ہونے والے دو حالیہ واقعات جن میں متعدد افغان مزدوروں کو ہلاک کیاگیا کی تحقیقات کا مطالبہ کرے گا۔ ان واقعات کے بعد افغانستان میں عوام میں سخت غم وغصے کی فضا پائی جا رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ایران نے افغان مہاجرین کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں سلامتی کونسل کو ایک پیغام بھیجا جس میں عالمی ادارے سے ایران میں افغان پناہ گزینوں سے برتے جانے والے نا روا سلوک کا نوٹس لینے کو کہا گیا۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ کابل ایران کی جانب سے افغان مہاجرین کے قتل سے متعلق تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہاہے۔ کابل نے تہران سے کہاکہ وہ مہاجرین کے قتل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔
Load/Hide Comments


