فیصل آباد، دوڈمپرزآپس میں ٹکراگئے،2افراد جاں بحق
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد کی تحصیل سمندری رجانہ روڈ، موٹی کیکر سٹاپ کے قریب2 ڈمپر آپس میں ٹکرانے سے 2 افرادجاں بحق ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق حادثہ پیچھے سے آنے والے ایک ڈمپرکی تیزرفتاری اوربے قابوہونے کی وجہ سے پیش آیاجاں ں بحق ہونے والوں میں 28 سالہ شکیل جعفر اور 20 سالہ سلیمان سلطان شامل ہیں جو ضلع ملتان کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔ریسکیو ٹیم نے نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر سمندری ہسپتال جبکہ ہسپتال اورپولیس انتظامیہ نے قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے سپردکردیں ۔
Load/Hide Comments


