گوجرانوالہ، زہریلا کھانا کھانے سے فیکٹری کے 70 ملازمین کی حالت بگڑی گئی، باورچی گرفتار
گوجرانوالہ (انتخاب نیوز) زہریلا کھانا کھانے سے گوجرانوالہ میں فیکٹری کے 70 ملازمین کی حالت بگڑ گئی، انتظامیہ نے متاثرہ ملازمین کو اسپتال منتقل کردیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ ملازمین میں سے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ حکام کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں چپ بورڈ بنانے والی فیکٹری کے ملازمین نے فیکٹری کے اندر بنے کینٹین سے کھانا کھایا تھا جس کے بعد ہی سب کی حالت خراب ہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کے مطابق کھانے کے سیمپلز لے لیے گئے ہیں اور کھانا بنانے والے باورچی کو حراست میں لے کر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


