جناح ہاﺅس اور سرکاری املاک پر حملہ کیس میں عمران خان کی بہنیں جے آئی ٹی کے سامنے پیش
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہنیں عظمیٰ خان اور علیمہ خان 9 مئی جناح ہاﺅس اور دیگر سرکاری املاک پر حملے کے کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوگئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے 4 مقدمات کی تفتیش میں اپنے بیانات ریکارڈ کروائے۔ ذرائع نے بتایاکہ دونوں نے جناح ہاﺅس میں توڑ پھوڑ اور دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عظمیٰ خان نے بیان دیا کہ میں جناح ہاﺅس کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شریک تھی، جناح ہاﺅس میں ہونے والی توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ سے تعلق نہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ کے وقت زمان پارک میں موجود تھی۔ جے آئی ٹی نے دونوں بہنوں کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کیا تھا۔
Load/Hide Comments


