بلوچستان کو پاکستان سے منقطع کرنیکا جو کام دشمن نہ کرسکے وہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کر دکھایا، پرنس عمر احمد زئی

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر پرنس آغا عمر احمدزئی کا سینٹ کے 331 اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو پاکستان سے منقطع کرنے کاکام جو بیرونی دشمن اربوں ڈالر خرچ کرکے نا کرسکے وہ نیشل ہائی وے اتھارٹی نے کر دکھایا۔ پورا بلوچستان بشمول اراکین قومی اسمبلی اور سینٹ وفاق کے ایک ادارہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سامنے بے بس ہیں پنجرہ پل کی تعمیر کے لیے پورا بلوچستان وفاق کے سامنے ہاتھ پھیلائے کھڑا ہے وفاق کی غیر سنجیدگی بلوچستان کے زخموں پر مزید نمک پاشی ہے غیر اہم منصوبوں کے ہر روز افتتاح کیے جا رہے ہیں یہاں پورا صوبہ ملک سے زمینی طور پر کٹا ہوا ہے اس کی کسی کو پروا نہیں۔معدنی وسائل وساحل سمیت معیشیت و دیگر قومی فیصلوں پر بلوچستان کو شامل نا کرنا مزید پسماندگی و غیر اعتمادی کی جانب پیش رفت ثابت ہو گی۔جس کا فائدہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والی بیرونی قوتوں کو ہو گا۔وفاق کو جتنی دلچسپی اور پروا بلوچستان کے پہاڑوں کے نیچے ہے اتنی دلچسپی اگر پہاڑوں کے اوپر بسنے والوں میں ہوتی تو ملک مزید مضبوط و مستحکم ہوتاپاک چین گوادر یونیورسٹی کسی صورت لاہور میںبننے نہیں دیں گے گوادر ائیرپورٹ کسی بلوچستانی کے نام کے بجائے کسی دوسرے صوبے کی شخصیت کے نام سے منسوب نہیں ہونے دیں گے کیا بلوچ پشتونوں نے قیام پاکستان میں دیگر اقوام سے کم قربانیاں دی ہیںبلوچستان کمزور ضرور ہے لاوارث نہیں۔ کی کال پر بلوچستان عوامی پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سنیٹرز سے ایوان سے احتجاجا واک آوٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں