صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کرونا وائرس سے متعلق کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا: وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کے ایک اعلان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کرونا وائرس سے متاثر ہونے سے متعلق کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان اسٹیفنی گریشمین نے ایک بیان میں بتایا کہ ”صدر کا کوویڈ-19 مرض کے حوالے سے کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔اسلئے کہ وہ زیادہ عرصہ کسی ایسے مریض کے قریب نہیں رہے جس کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہو۔ صدر پر اس وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ صدر اس وقت بہترین طور پر صحت مند ہیں اور وہ اپنے طبیب کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں