کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں 15، ٹماٹر 50 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ۔ کوئٹہ میں آٹا اور ٹماٹر کے نرخوں میں اضافہ کردیا گیا۔ کوئٹہ میں آٹے کی فی کلو قیمت میں مزید 15 روپے کا اضافہ ہو گیا آٹے کی فی کلو قیمت میں مزید 15 روپے کا اضافہ ہو گیا، قیمت 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ مہنگائی نے عوام کے لیے جینا مزید مشکل کردیا ہے، آٹے کی فی کلو قیمت میں مزید 15 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، آٹے کی قیمت 150 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3000 سے بڑھ کر 3200 روپے سے زائد ہو گئی ہے۔ دریں اثناءکوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں اچانک ٹماٹر کی قیمت میں فی کلو50 روپے کااضافہ ہو گیا۔ مار کیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت بلو چستان بھر میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کااچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ٹماٹر کی فی کلو قیمت 70 سے بڑھ کر 120 روپے ہوگئی جبکہ بعض علاقوں میں ٹماٹر کی فی کلو 140 روپے میں فروخت کی جارہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں