بالگتر میں گاڑی پر بم حملہ، 7 افراد جاں بحق
کیچ (مانیٹرنگ ڈیسک) بالگتر کے علاقے نلی میں گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بناکر اڑادیا گیا، 7 افراد جاں بحق۔ لیویز ذرائع کے مطابق بالگتر کے علاقے نلی میں اسحاق نامی شخص کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق بالگتر کے علاقے نلی میں ایک بم دھماکے کے دوران یونین کونسل بالگتر کے چیئرمین اسحاق یعقوب سمیت7افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں اسحاق ولد یعقوب سکنہ نلی بازار، ابراہیم ولد بدل سکنہ نلی بازار، نظام دیدار ولد واجداد سکنہ نلی بازار، فدا حسین ولد مومن سکنہ نلی بازار، سرفراز ولد بنڈو سکنہ نلی بازار، سفر خان ولد حیدر سکنہ نلی بازار قاسم سکنہ پنجگور شامل ہیں۔ مقتولین شادی کی ایک تقریب میں قریبی گاﺅں سے واپس جارہے جن کی گاڑی کو چاکر بازار کے نزدیک نشانہ بنایا گیا۔


