نوشکی، پک اپ گاڑی میں حادثہ، ایک شخص جاں بحق

نوشکی:ضلع نوشکی میں پک اپ گاڑی کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نوشکی کے علاقے ڈیڈار کے مقام پر ڈبل ڈور پک اپ گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار کلی بٹو کا رہائشی شخص جاں بحق ہوگیا ہے جس کی نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں