عبدالقادر میمن کو چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان تعینات کردیا گیا

کوئٹہ (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ایک بار پھر گریڈ 21 کے سینئرکسٹمز آفسیر عبدالقادر میمن کو چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان تعینات کردیا گیا۔ایف بی آر کے ایک اعلامیہ کے مطابق عبدالقادر میمن ڈائریکٹر جنرل کسٹمز اکیڈمی آف پاکستان کراچی کو چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان تعینات کیا گیا۔ جبکہ ان کے پیشرو محمد سلیم چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان کو چیف کلکٹر کسٹمز خیبر پختونخوا پشاور تعینات کیاگیا۔ واضح رہے کہ عبدالقادر میمن اس سال کے اوائل میں چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان سے ڈائریکٹر جنرل پوسٹ کلیرنس آڈٹ اینڈ انٹرنل آڈٹ کراچی تعینات کئے گئے تھے جبکہ محمد سلیم اس سے قبل چیف کلکٹر کسٹمز پشاور تعینات تھے اور وہ اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں