وزیر داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ میں فائرنگ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی
کوئٹہ( این این آئی) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ۔ منگل کو وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کوئٹہ کے علا قے مشرقی بائی پاس پر فائرنگ کے واقعے میں میاں،بیوی اور بچے کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Load/Hide Comments


