سی پیک کے تحت ژوب سے کچلاک تک تین بڑی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی،اسد عمر

کوئٹہ/اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے پلاننگ کمیشن اسد عمر نے کہاہے کہ سی پیک کے تحت اگلے سال ژوب سے کچلاک اور یارک سے ژوب سمیت تین بڑی سڑکوں کی تعمیر کوترقیاتی منصوبوں میں شامل کیاگیاہے،صوبے قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے بجٹ میں مشترکہ طورپر110ارب روپے مختص کریں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے صوبوں سے کہا ہے کہ وہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی)کے حصص کی مناسبت سے قبائلی علاقوں کی خصوصی ترقی اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے آئندہ سال کے اپنے بجٹ میں سے مشترکہ طور پر 110 ارب روپے مختص کریں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت بجلی کی دو ہزار میگاواٹ صلاحیت کے حامل دو بڑے منصوبے اب مکمل ہو چکے ہیں اور اگلے سال کے ترقیاتی منصوبے میں ژوب سے کچلاک، یارِک سے ژوب اور برہان سے ہکلہ سمیت تین بڑی سڑکوں کے منصوبوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں سے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں (ڈی ایچ کیوز) کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے 50 ارب روپے کی مساوی رقم فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں