شکار پور، زمین کے تنازعہ پردو برادریوں میں تصادم، 7 افراد جاں بحق، متعددزخمی

شکار پور(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے ضلع شکار پور میں زمین کے تنازعہ پردو برادریوں کے درمیان خونی تصادم کے نتیجہ میں 7افراد جاں بحق اور متعددزخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ ملیجی کچے کے علاقہ میں پیش آیا۔ جونیجو اور کلہوڑوبرادریوں کے درمیان زمین کا پرانا تنازعہ چلاآرہا تھا۔ بدھ کے روزدونوں برادریوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا۔ کلہوڑو برادری کے افراد نے مسلح ہو کر جونیجوبرادری کے لوگوں پر حملہ کیا۔ جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے، راکٹ بھی چلائے گئے ہیں۔ فائرنگ کے تبادلہ میں سات افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ جاںبحق ہونے والوں میں 6کا تعلق جونیجوقبیلے سے ہے جبکہ ایک کلہوڑوبراردی کا شخص جاں بحق ہو اہے۔ علاقہ میں فائرنگ کاتبادلہ جاری ہے اور پولیس تاحال جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں