قلات: طلباء و طالبات نے 17جون سے انٹرنیٹ سروسز کی عدم موجودگی کے خلاف کیمپ لگانے کا اعلان کر دیا

قلات: قلات کے طلباء و طالبات نے انٹرنیٹ سروسز کی عدم موجودگی کے خلاف احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کر دیا ہے، طلباء کہا کہنا ہے کہ بلوچستان میں قلات سمیت پانچ اضلاع میں ایک طرف موبائل تھری جی اور فور جی سروسز کی بند کر دیا گیا ہے جبکہ پی ٹی سی ایل سروس بھی شہر کے مرکزی احاطے میں کام کرتا ہے جبکہ شہر سے تین چار کلومیٹر کے فاصلے پر پی ٹی سی ایل بھی کام نہیں کرتا ہے، طلباء کا کہنا ہے کہ اس صورت میں جب قلات سمیت بلوچستان کے پانچ اضلاع میں حالت یہ ہے ایچ ای سی کی جانب سے آن لائن کلاسز کا اجرا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام طلباء کی حق تلفی کے مترادف ہے۔ طلبہ و طالبات کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدام طلبہ و طالبات کو ذہنی کوفت میں مبتلا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء آن لائن کلاسز کے خلاف احتجاج پر ہیں لیکن انہیں مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
طلباء کا کہنا ہے کہ ان تمام مسائل کو مد نظر رکھتے ہوے طلبہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ احتجاجی کیمپ قائم کرکے ایچ ای سی کے اس اقدام کے خلاف مظاہرہ ریکارڈ کرائیں گے انہوں نے کہا کہ کیمپ 17جون کو لگایا جائے گا۔ جب تک تعلیمی حقوق حاصل نہیں ہوں گے ہمارے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے قلات کے عوام، اساتذہ کرامِ طلباء تنظیموں،سیاسی پارٹیوں، اور میڈیا کے نمائندگان سے التماس کیا کہ وہ اس احتجاج کا حصہ بن کر طلباء کے تعلیمی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں