بلوچستان میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 204دکانیں سیل 78 ہزار سے زائد جرمانہ عائد

کوئٹہ:بلوچستان میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 204دکانیں سیل 78 ہزار سے زائد جرمانہ عائد محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق گزشتہ روز صوبے میں ایس او پیز کی 1075 خلاف ورزیوں پر کاروائی کی گئی جس کے دوران 204 دکانوں کو سیل جبکہ 78900 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا محکمہ داخلہ کے مطابق کوئٹہ میں 56 دکانوں کو سیل کر کے 25ہزار روپے، سبی میں 7 دکانوں کو سیل کر کے 7100، نصیرآباد میں 25دکانوں سیل، 60کو وارننگ دیکر 17650روپے جرمانہ، رخشان میں 55دکانیں سیل 2500 روپے جرمانہ، مکران میں 25 دکانوں کو سیل کر کے 4850 روپے جرمانہ، قلات میں 26دکانوں کو سیل کر کے 10300، جبکہ ڑوب میں 10دکانوں کو سیل کر کے 11500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں