آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023ءپر صدر مملکت نے ابھی تک دستخط نہیں کیے
اسلام آباد ( آن لائن ) آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023 پر صدر عارف علوی نے ابھی تک دستخط نہیں کیے۔ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق آرمی ایکٹ پارلیمنٹ 31 جولائی کو مشترکہ اجلاس میں منظور کیا تھا یہ بل صدر کو توثیق کے لیے یکم اگست کو ارسال کیا گیا۔ذرائع شعبہ قانون سازی کے مطابق صدر کی طرف سے ہمیں بل ابھی موصول نہیں ہوا، صدر نے کل تک دستخط نہ کیے تو بل ازخود قانون بن جائے گا۔
Load/Hide Comments


