بھکر، خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق 7 افراد کی نماز جنازہ ادا
بھکر(صباح نیوز) خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق7 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔نماز جنازہ یونین کونسل سیال ، جھوک ٹبہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے منسلک افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ایک ہی گھر سے 7جنازے اٹھنے پر رقت آمیز مناظر تھے۔ افسوسناک سانحہ پر علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی۔چوبارہ اڈہ حافظ آباد پر خوفناک حادثہ میں 7افراد جاں بحق 6 شدید زخمی ہوگئے تھے۔بھکر سے میاں چنوں جانے والی مسافر وین مزدہ کے ساتھ جا ٹکرائی۔حادثے کا شکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔جو قل خوانی میں شرکت کے لیئے میاں چنوں جا رہا تھا۔حادثہ تیز رفتار مسافر وین کا ٹائی راڈ کھلنے کے باعث پیش آیا۔ٹریفک حادثہ میں محمد سردار ،نواز ،قاسم ،غازی خان ،عالم شیر، حاجی محمد اور اسد جاں بحق ہوئے۔ک جبکہ کاظم حسین، غلام شبیر ،ارشد ،حاجی محمد، اللہ دتہ ،صفدر خان شدید زخمی ہیں۔


