امریکی ریاست ہوائی کے جنگلات میں لگی آگ سے ہلاکتیں 70سے زائد ہوگئیں

ہوائی/واشنگٹن(صباح نیوز)امریکا کی ریاست ہوائی کے جنگلات میں لگی آگ سے اموات کی تعداد70سے زائد ہوگئی ہے۔یہ ریاست ہوائی کا بدترین قدرتی سانحہ ہے،گورنرکے مطابق جلے ہوئے گھروں میں اب بھی کئی افراد کی لاشیں موجود ہوسکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق آگ سے سیکڑوں مکانات اورعمارتیں مکمل طور پر جل گئیں، جبکہ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔جنگلات میں لگی آگ سے تاریخی سیاحتی مقام Lahaina بھی جل کر تباہ ہوگیا۔ دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن نے بھی ہوائی کے جنگلات میں آگ کو بڑا سانحہ قرار دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں