جعفرآباد اور لورالائی میں ٹریفک حادثات، بچی سمیت 2 جاں بحق

کوئٹہ( این این آئی) جعفرآبادمیں ٹریفک حادثہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو جعفرآباد کے علا قے ڈیرہ اللہ یار کے قریب سڑک کراس کرنے کے دوران تیز رفتار ٹرک کی ٹکرسے بچی جاں بحق ہو گئی ، ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پو لیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک قبضہ میں لے لیا،مزید کاروائی جا ری ہے ۔ علاوہ ازیں لورلائی میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لورلائی کے علا قے کوئٹہ روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا ہے ۔ ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا ،انتظامیہ کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ ہسپتال میں متوفی کی نعش کی شناخت کر کے لاش کو ورثاءکے حوالے کر نے کی مدد کی جا ئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں