بنیادی سہولیات، بجلی کی عدم فراہمی پر کیسکو اور دیگر اداروں کی وضاحت مسترد کرتے ہیں، آل پارٹیز گوادر
گوادر (نمائندہ انتخاب) آل پارٹیز گوادر کا بجلی، پانی، منشیات و دیگر جملہ مسائل پر نیشنل پارٹی کے رہنما فیض نگوری کی رہائش گاہ میں اہم اجلاس۔ گوادر عوام کو بجلی وپانی اور دیگر بنیادی سہولیات چاہیے۔ روز بروز کیسکو اور دیگر اداروں کے وضاحتی بیانات کو مسترد کرتے ہیں، بجلی کی بندش پر ضلعی انتظامیہ کے سرابرہ ڈی سی گوادر کی خاموشی اداروں کےسامنے بے بسی اور نااہلی کا منہ بولتا ہے۔ مکران کو بجلی سپلائی کرنے کیلئے تین جگہوں سے منسلک ہونے اور 200 سے زیادہ میگاواٹ بجلی کی معاہدہ کرنے کے باوجود گوادر عوام کو بجلی جیسی بنیادی سہولیات محروم کرنا حکمرانوں، ضلعی انتطامیہ اور کیسکو ذمہ داروں کی بدنیتی ہے جسے آل پارٹیز گوادر شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کی خاموشی، کیسکو کی بدمعاشی، بجلی کی بندش، پانی کی عدم فراہمی کیخلاف، گوادر کے دیگر جملہ مسائل کو اجاگر کرنے، احکام تک سی پیک کے ماتھے کے جھومر کا اصل چہرہ دکھانے کیلئے کل 13 اگست 2023ءشام 6 بجے پریس کلب گوادر میں آل پارٹیز قائدین اپنے ورکرز اور عوام کے ساتھ ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے۔ تمام طبقہ فکر کو اس پریس کانفرنس میں بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔


