ہرنائی میں ڈیڑھ ماہ سے بند کوئلے کی لوڈنگ آج سے شروع ہوگی، کول مائنز اونرز
ہرنائی (یواین اے)کول مائنز اونرز، کول ڈیلرز، کوئلہ کے پیٹی ٹھیکیداروں، ٹرک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں مولوی عبدالستار ،نجیب پانیزئی،خلیل ترین،درانی خان،صورت خان ترین،حاجی معتبر خان ترین و دیگر نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج 13 اگست سے بقاعدہ طورپر ضلع بھر میں ڈیڈھ ماہ سے بند کوئلہ کی لوڈنگ دوبارہ شروع ہوگا کوئلہ کی ڈیڈھ ماہ سے لوڈنگ کی بندش سے کوئلہ سے منسلک کاروباری افراد کا اربوں روپوں کا نقصان ہوا ہے ، ضلعی انتظامیہ، ایف سی سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ کامیاب مذکرات اور کوئلہ ٹرکوں اور کوئل مائینز اونرز پیٹی ٹھیکیداروں کو فل پروف سیکورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی کے بعد ضلع ہرنائی کے علاقوں ہرنائی، ناکس شاہرگ، خوست اور زردالو میں عرصہ ڈیڑھ ماہ سے بند کوئلہ کی لوڈنگ اور سپلائی دوبارہ کرنے کااعلان کرتے ہے انہوں نے کہاکہ ہرنائی پنجاب شاہراہ ہرنائی سنجاوی تک شاہراہ پر لیویز فورس کی پانچ چوکیاںقائم ہوگی اس کے علاوہ لیویز فورس کے جوان شاہراہ پیٹرولنگ کرینگے امن وامان کے قیام کے سلسلے میں لیویز فورس کو مکمل اختیار دے دیا گیا اور ،مذکورہ فیصلے کی ایف سی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کوئل مائینز اونرز مولوی عبدالستار نے کہاکہ کا 26 جون کو ہرنائی کوئٹہ شاہراہ زیارت مانگی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ہرنائی سے کوئلہ لے جانے والے کوئلے سے لوڈ ٹرکوں پر پیٹرول چھڑک کرکے آگ لگاکر کئی ٹرکوں کو جلادیاگیا تھا جس کے خلاف ہرنائی عوام ، ٹرانسپوٹروں ، کوئل مائینز اونرز اور کول ڈیلرز نے 26 جون سے ضلع ہرنائی سے کوئلے کی لوڈنگ مکمل طور پر بندکرنے کا اعلان کیا تھا جوکہ تاحال کوئلہ کی لوڈنگ کی بند تھی کوئلہ کی ڈیڈھ ماہ سے کوئلہ کی لوڈنگ سپلائی کی بندش سے مزدور سے لیکر کوئل مائینز اونرز تک ڈیڈھ ماہ اربوں کا نقصان پہنچا ہے مولوی عبدالستار مے پریس کانفرنس سے خظاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اربوں روپے کی نقصان برداشت کرنے کے ضلعی انتظامیہ ، ایف سی اور سیکورٹی حکام سے کوئلہ کی صنعت کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اس سلسلے میں بار حکام سے ملاقاتیں کئے ضلعی انتظامیہ اور ایف سی حکام کی جانب سے سیکورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی کے بعد ہم آج سے دوبارہ کوئلہ کی لوڈنگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے کوئلہ کی لوڈنگ شروع کرنے کے اعلان سے لوڈنگ کرنے والے مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ گزشتہ ڈیڈھ ماہ کوئلہ کی لوڈنگ کی بندش سے لوڈنگ کرنے والے مزدور انتہائی مشکلات سے دوچار تھے بلکہ دو وقت کی روٹی کےلئے ترس رہے تھے لوڈنگ شروع کرنے کے اعلان کے بعد مزدوروں نے سکھ کا سانس لیا ۔


