گوادر میں چینی قافلے پر حملہ، سرچ آپریشن میں 5 خواتین گرفتار

گوادر (انتخاب نیوز) گوادر میں گزشتہ روز چینی قافلہ پر حملہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں فقیر کالونی،مونڈی میں سرچ آپریشن کے دوران گرفتار ایرانی بلوچستان سے تعلق رکھنے والی پانچ بلوچ خواتین پولیس کے حوالے کردیے گئے پولیس نے فارن ایکٹ کا مقدمہ درج کرکے خواتین کو عدالت میں پیش کردیا آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کی گئی پانچ خواتین کو گوادر پولیس کے حوالے کردیا گیا جنہیں پولیس نے فارن ایکٹ کے تحت آج گوادر کی عدالت میں پیش کردی،گرفتار خواتین کا تعلق ایرانی بلوچستان سے ہے جو گزشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں