پشاور، عسکریت پسندوں کا پولیس چوکی پرحملہ ، ایک اہلکار زخمی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کے تھانہ ارمڑ کی چوکی ارنڈرو پر عسکریت پسندوں نے دستی بم سے حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، پولیس کی موثر جوابی کارروائی پر عسکریت پسندوں فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔پشاور پولیس کے مطابق تھانہ ارمڑ کی حدود میں واقع چوکی ارنڈو پر عسکریت پسندوں نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ پولیس کی بروقت اور موثرانداز میں جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
Load/Hide Comments


