توشہ خانہ کیس، عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ڈویژن بینچ 22 اگست کو کرے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری بینچ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں