خاران کے رہائشی کمسن طالب علم ابرار شاہ کوئٹہ سے لاپتہ
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)خاران کے رہائشی طالب علم سید ابرار شاہ ولد فقیر شاہ کو گزشتہ شب 2 بجے کے قریب کوئٹہ کواری روڈ پر موجود چلڈرن ہسپتال کے نزدیک اس کے کمرے سے اٹھا لاپتہ کر دیا۔ ذرائع کے لاپتہ ہونے والے سید ابرار شاہ ایک کم سن طالب علم ہے۔ جس کی عمر 16 سال کے قریب ہے۔ ابرار شاہ ایف ایس سی کا طالبعلم ہے اور کوئٹہ میں پری میڈیکل کی تیاری کررہا تھا۔ گزشتہ شب مذکورہ طالب علم کو لاپتہ کردیا ہے۔
Load/Hide Comments


