کچلاک، اسلحہ کے زورپر نامعلوم مسلح افرادنے افغان ٹرانزٹ کنٹینرچھین لیا

کچلاک :کچلاک مغربی بائی پاس پر اسلحہ کے زورپر نامعلوم مسلح افرادنے افغان ٹرانزٹ کنٹینرچھین لیا،کنٹینرمیں 52ٹن افغان ٹرانزٹ سامان تھا،ڈرائیورز کے مطابق گزشتہ شب کچلاک مغربی بائی پاس پر نامعلو م مسلح افرادجو کہ سرکاری نمبرپلٹ والی کارگاڑی میں سوارتھے،جلوگیر کے قریب کنٹینرکو روکنے کو اشارہ کیا،جس پر ہم نے انہیں سرکاری اہلکارسمجھ کر گاڑی روک دی،تو انہوں نے ہمیں کنٹینرسے اترنے کا کہا،جیسے ہی ہم اترے تو گاڑی میں سوار افراد نے ہمارے ہاتھ پاؤں باندھے کنٹینر ساتھ لے کر فرارہوگئے،ڈرائیورزکے مطابق کنٹینرمیں 52ٹن افغان ٹرانزٹ سامان تھا،تاہم یہ علم نہیں کہ کنٹینر میں کس نو عیت کا سامان مو جو د تھا، نیو کچلاک پولیس تھانہ،کسٹم اہلکاراورایف سی نے مل کر ان کے خلاف کاروائی کا آغازکردیاہے،واضح رہے کہ اس وقت کچلاک اورگردونواح میں کابلی گاڑیاں پولیس سائرن اورسرکاری نمبرپلیٹس کے ساتھ سڑکوں پر دوڑتی نظر آتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں