پشاور،موٹرسائیکل سواروں کی پولیس وین پر فائرنگ ،سب انسپکٹرزخمی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاورر کے علاقے متھرا میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے سب انسپکٹر گل جلال زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی سب انسپکٹر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں