کوہلو ڈسٹرکٹ اسپتال میں ڈاکٹروں پر لواحقین کا تشدد اور توڑ پھوڑ کا نوٹس لیا جائے، ینگ ڈاکٹرز
کوئٹہ (آن لائن) ڈسٹرکٹ ہسپتال کوہلو میں گزشتہ رات ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر پر مریض کے لواحقین کی طرف سے تشدد اور ہسپتال میں توڑ پھوڑ کرنے اور ڈاکٹر پر ایف آئی آر کرنے پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کوہلو میں تمام سروسز سے بائکاٹ کرتے ہیں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے باربار بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں سیکورٹی کی ناقص صورتحال اور ادویات کی عدم دستیابی کے بارے میں اعلی حکام کو اگاہ کیا مگر اس گمبھیر مسئلے کو کوئی سنجیدگی سے نہیں لے رہا اور ہسپتالوں میں آئے روز ڈاکٹروں پر تشدد اور ہسپتالوں میں توڑ پھوڑ کے واقعات معمول بن چکے ہیں اور سیکیورٹی کی ناقص صورتحال میں ڈاکٹروں کیلئے ڈیوٹی سر انجام دینا مشکل ہو گیا ہے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈسٹرکٹ ہسپتال کوہلو میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کے ساتھ پیش آنے والے تشدد کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اعلی حکام سے مطالبہ کرتے کے پر تشدد واقعے میں ملوث تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ڈاکٹر کے خلاف کی گئی ایف آئی آر واپس لینے تک ڈسٹرکٹ ہسپتال کوہلو میں تمام سروسز بند رہیں گے اور اگر ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو احتجاج کو مزید وسعت دیں گے ۔


