نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی سیکرٹریٹ آمد، گارڈآف آنرپیش

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد پرانہیں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔نگران وزیراعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے پولیس دستہ سے سلامی لی اور ان کے پرنسپل سیکرٹری نے سیکرٹریٹ کے افسران و سٹاف سے تعارف کرایا۔گزشتہ روز ہی علی مردان ڈومکی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے ان سے حلف لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں