جڑانوالہ واقعہ، توہین آمیز تحریر پھیلانے والا مرکزی ملزم رابرٹ گرفتار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے جڑانوالہ واقعے کا ایک اور مرکزی ملزم رابرٹ گرفتار کر لیا جس نے توہین آمیز تحریر والے کاغذات رکھے تھے۔پولیس نے اب تک جڑانوالہ واقعے کے 130 ملزمان گرفتار کئے ہیں، مرکزی ملزم رابرٹ نے توہین آمیزکاغذات رکھے تھے، ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔دوسری جانب جڑانوالہ میں حالات نارمل ہو رہے ہیں، شہر پر رینجرز اور پولییس کا مکمل کنٹرول ہے۔ متاثرہ مسیحی خاندانوں کی گھروں کو واپسی جاری ہے۔ آئی جی پنجاب خود جڑانوالہ پہنچے اور چرچ کی بحالی کے کام کی نگرانی کی۔ بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ واقعے میں 19 چرچ جلائے گئے، 86 مکانات کو توڑ پھوڑ کر کے جلایا گیا، کرسچن کالونی میں ایک چرچ اور جلایا گیا۔ عیسیٰ نگری میں 3 چرچ نذر اتش اور40 مکانات کو نقصان پہنچایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں