سندھ کی نگراں کابینہ کے نام سامنے آگئے ، نوٹی فکیشن بھی جاری
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کی نگراں کابینہ کے نام سامنے آگئے ہیں، 10 رکنی کابینہ کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ کابینہ کچھ بعد حلف اٹھائے گی۔ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر حارث نواز وزارت داخلہ و اطلاعات کے وزیر ہوں گے، ایشور لعل ذراعت اور ورکس اینڈ سروسز کے وزیر ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مبین جمانی بلدیات و پبلک ہیلتھ کی وزارت سنبھالیں گے جبکہ خدا بخش مری توانائی اور معدنیات کے وزیر ہوں گے۔اسی طرح ڈاکٹر سعد نیاز کو صحت اور بہبودِ آبادی کا قلمدان دیا جائے گا اور ڈاکٹر رانا حسین ایجوکیشن اور یونیورسٹی اینڈ بورڈ کے وزیر ہوں گے۔عمر سومرو قانون و امورِ نوجوانان کے وزیر ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر جنید شاہ اور ارشدولی محمد بھی نگراں وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔
Load/Hide Comments


