پاکستان میں بسنے والی تمام اقوام اپنے قدرتی وسائل کی مالک ہیں، ڈاکٹر مالک

وندر (یو این اے) نیشنل پارٹی پرامن جمہوری و پارلیمانی جدوجہد کے ذریعے ایک فلاحی ریاست بنانے کی کوشش کر رہی ہے محکوم اقوام محروم طبقات کو برابری کی بنیاد پر حقوق دینے اور قانون پارلیمنٹ کی بالادستی مضبوط و خودمختار الیکشن کمیشن کے قیام سے ملک کے معاشی و سیاسی حالات بہتر ہو سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وندر کاٹھور گوٹھ میں رحمت اللہ خاصخیلی کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد وندر کے پارٹی کارکنوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم ھم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقوام اپنے قدرتی وسائل کے مالک ہیں اور ہر اکائی کو اپنے وسائل پر دسترس کا حق ہونا چاہیئے نگران حکومت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ حکومت پاکستان میں الیکشن کے لیئے لائی گئی اور نگراں حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ آئین و قانون کے مطابق صاف شفاف غیر جانبدارانہ الیکشن کرائے جو تمام سیاسی پارٹیوں کے لیے قابل قبول ہو۔ اس موقع انہوں نے پارٹی کارکنوں کو کہا کہ وہ انتخابات کیلئے پوری تیاری کے ساتھ میدان عمل میں اتریں اور الیکشن کی بھرپور تیاری کریں اور اگر صاف شفاف الیکشن ہوئے تو نیشنل پارٹی بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی اس موقع پر مرکزی رہنما سردار محمد اسلم بزنجو، واجہ رجب علی رند، حاجی فدا دشتی، جان محمد بلیدی، فدا بلیدی، حاجی اکبر نوتانی انکے ہمراہ تھے جبکہ نیشنل پارٹی لسبیلہ حب کے ضلعی جنرل سیکریٹری کامریڈ سلیم بلوچ، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد امین رونجہ، تحصیل وندر کے رہنما ابوبکر بلوچ، عطا اللہ شاھوانی، الہی بخش بلوچ، رشید سوری، انور رند، حکیم برادیہ، عالم بلوچ، رحمت اللہ خاصخیلی و دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں