افغانستان ، نا معلوم مسلح افراد کے حملے میں مذہبی اسکالر جاںبحق

کابل (آن لائن) افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مقامی مسجد میں پیش امام کے طور پر خدمات انجام دینے والے مذہبی اسکالر کو گولی مار کر قتل کر دیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ کپیسیا کے ضلع ہیسہ دو کوہستان کے علاقے خمروبہ سلفی میں نامعلوم مسلح افراد نے قاری غلام فاروق پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، بیان میں کہا گیا ہے کہ مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں