سمندری طوفان ہلیری کیلیفورنیا سے 460 کلو میٹر دور، جنوبی علاقوں میں الرٹ جاری

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سمندری طوفان ہلیری کیلیفورنیا کے جنوب اور جنوب مشرق میں 460 کلومیٹر دور ہے۔ سین ڈیاگو سے امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے زیر اثر 85 میل فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کچھ گھنٹوں میں کیلیفورنیا کے جنوبی ساحلوں سے ٹکرائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں اور نیواڈا کے شمال میں شدید بارش متوقع ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق طوفان کے پیش نظر کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ سین ڈیاگو میں آج 200 پروازیں منسوخ جبکہ پیر کےلیے بھی 184 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا میں آج ہونے والے کھیلوں کے مقابلے بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں