عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمے داری بنتی ہے، جماعت اسلامی نوشکی

نوشکی (آن لائن) نوشکی جماعت اسلامی نے انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لینے کے لیے دستک انتخابی مہم شروع کر دیا ہے پورے پاکستان میں جماعت اسلامی انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑے کر رہے ہیں جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ مطیع الرحمان مینگل ،ضلعی رہنما عیبد اللہ مینگل ،مولوی محمد قاسم مینگل نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 76 سالوں سے سیاسی جماعتیں نے مختلف روپ میں عوام کو بیوقوف بنا کر کرپشن اقربا پروری بھتہ خوری میرٹ کی پالمی کے مرتکب ہوکر پاکستان کو معاشی طور کمزور اور اپنے مفادات کے حصول کے لیے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اس وقت پاکستان کے عوام کی نگاہیں ا ور امیدیں جماعت اسلامی پر لگی ہوئی ہیں انھوں نے کہا جماعت اسلامی نے قدرتی آفات کے دوران جس طرح متاثرین کے بحالی اور ریلیف کے لیے الخدمت فانڈیشن کے زیر اہتمام بروقت اقدامات کیے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا جماعت اسلامی کی مدبرانہ قیادت ہی پاکستان کو موجودہ سنگین بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا شہریوں کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں